3476 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ قَالَ جَمَّعَتِ الطَّرِيقُ رَكْبًا فَجَعَلَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُمْ ثَيِّبٌ أَمْرَهَا بِيَدِ رَجُلٍ غَيْرِ وَلِىٍّ فَأَنْكَحَهَا فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ فَجَلَدَ النَّاكِحَ وَالْمُنْكِحَ وَرَدَّ نِكَاحَهُمَا .
3476: عکرمہ بن خالد بیان کرتے ہیں : راستے میں میری ملاقات کچھ سواروں سے ہوئی، ان میں سے ایک ثیبہ عورت نے اپنے نکاح کا معاملہ ایسے شخص کو سونپا جو اس کا ولی نہیں تھا، (کہ وہ اس عورت کا نکاح کروادے) تو اس شخص نے اس عورت کا نکاح کروادیا، جب اس بات کی اطلاع حضرت عمر (رض) کو ملی تو انھوں نے نکاح کرنے والے مرد اور نکاح کروانے والے مرد کو کوڑے لگوائے ، اور ان دونوں (میاں بیوی) کے نکاح کو کالعدم قرار دیا۔