hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3511

.

سنن الدارقطني

3511
Sunan Al Daraqutni
3512 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِىُّ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو خُرَاسَانَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّكَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ جَارِيَةً بِكْرًا أَنْكَحَهَا أَبُوهَا وَهِىَ كَارِهَةٌ فَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-. وَقَالَ أَبُو خُرَاسَانَ أَنَّ جَارِيَةً بِكْرًا أَتَتِ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَذَكَرَتْ أَنَّ أَبَاهَا زَوَّجَهَا بِغَيْرِ إِذْنِهَا فَفَرَّقَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- بَيْنَهُمَا. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ زَيْدُ بْنُ حِبَّانَ الرَّقِّىُّ عَنْ أَيُّوبَ وَتَابَعَهُ أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ عَنِ الثَّوْرِىِّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَغَيْرُهُ يُرْسِلُهُ عَنِ الثَّوْرِىِّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. وَالصَّحِيحُ مُرْسَلٌ.
3512 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک لڑکی کے والد نے اس کی شادی کردی، اس لڑکی کو (یہ رشتہ) پسند نہیں تھا، تو نبی کریم نے اس لڑکی کو (نکاح برقرار رکھنے یاکالعدم کرنے) کا اختیار دیا۔
ابوخراسان نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے ، ایک لڑکی نبی کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس بات کا تذکرہ کیا، اس کے والد نے اس کی اجازت کے بغیر اس کی شادی کردی ہے ، تو نبی کریم نے ان دونوں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروادی۔
یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے عکرمہ کے حوالے سے ، حضرت ابن عباس (رض) سے منقول ہے جبکہ دیگر راویوں نے اسے عکرمہ کے حوالے سے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور درست یہی ہے کہ یہ مرسل ہے۔