3523 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْهَرَوِىُّ يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ حَدَّثَنِى صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لَيْسَ لِلْوَلِىِّ مَعَ الثَّيِّبِ أَمْرٌ وَالْيَتِيمَةُ تُسْتَأْمَرُ وَصَمْتُهَا رِضَاهَا ». كَذَا رَوَاهُ مَعْمَرٌ وَالَّذِى قَبْلَهُ أَصَحُّ فِى الإِسْنَادِ وَالْمَتْنِ لأَنَّ صَالِحًا لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ وَإِنَّمَا سَمِعَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْهُ اتَّفَقَ عَلَى ذَلِكَ ابْنُ إِسْحَاقَ وَسَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ صَالِحٍ . سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىَّ يَقُولُ الَّذِى عِنْدِى أَنَّ مَعْمَرًا أَخْطَأَ فِيهِ.
3523 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے ، ولی کو ثیبہ کے بارے میں کوئی اختیار نہیں ہوتا اور کنواری سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی اس کی خاموشی اس کی رضا ہوگی۔
معمر نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے ، اس سے پہلے جو روایت گزرچکی ہے وہ سند اور متن کے اعتبار سے زیادہ درست ہے ، کیونکہ صالح نامی راوی نے اسے نافع بن جبیر سے نہیں سنا ہے انھوں نے اسے عبداللہ بن فضل سے سنا ہے۔ اس بارے میں صالح سے نقل کرنے میں ابن اسحاق اور سعید بن سلمہ متفق ہیں۔
میں نے شیخ ابوبکر نیشاپوری کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے میرے نزدیک اس بارے میں معمر نے غلطی کی ہے۔