3530 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو قَطَنٍ عَمْرُو بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِى إِسْحَاقَ قَالَ قَالَ أَبُو بُرْدَةَ قَالَ أَبُو مُوسَى قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِى نَفْسِهَا فَإِنْ سَكَتَتْ فَقَدْ أَذِنَتْ وَإِنْ أَنْكَرَتْ لَمْ تُكْرَهْ ». قَالَ أَبُو قَطَنٍ فَقُلْتُ لِيُونُسَ سَمِعْتَهُ مِنْهُ أَوْ مِنْ أَبِى بُرْدَةَ قَالَ نَعَمْ.
3530 ۔ حضرت ابوموسی اشعری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا یتیم لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں مرضی معلوم کی جائے گی، اگر وہ خاموش رہے تو اس نے اجازت دے دی، لیکن اگر وہ انکار کرے تو اسے مجبور نہیں کیا جائے گا۔
ابوقطن نامی راوی بیان کرتے ہیں : میں نے یونس سے دریافت کیا، کیا آپ نے یہ روایت ان سے سنی ہے ؟ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ابوبردہ سے سنی ہے ؟ انھوں نے جواب دیا جی ہاں۔