hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3538

.

سنن الدارقطني

3538
Sunan Al Daraqutni
3539 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ مُسْلِمِ بْنِ رُومَانَ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ أَعْطَى فِى نِكَاحٍ مِلْءَ كَفَّيْهِ فَقَدِ اسْتَحَلَّ - قَالَ - مِنْ دَقِيقٍ أَوْ طَعَامٍ أَوْ سَوِيقٍ ». قَالَ ابْنُ سِنَانٍ « مَنْ أَعْطَى فِى صَدَاقٍ - وَقَالَ - تَمْرًا أَوْ سَوِيقًا أَوْ دَقِيقًا فَقَدِ اسْتَحَلَّ ».
3539 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے ، جو شخص نکاح میں دونوں مٹھیاں بھر کردے تو اس نے نکاح کو حلال کرلیا۔
راوی بیان کرتے ہیں : یہاں شاید آٹے، اناج، یاستو کے الفاظ ہیں۔ ابن سنان نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں جو شخص مہر میں دے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : یہاں شاید کھجور ، ستو یا آٹے کے الفاظ ہیں۔
روایت کے آخر میں یہ الفاظ ہیں) تو اس نے حلال کرلیا۔