3544 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِىُّ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِىِّ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَنْكِحُوا الأَيَامَى » ثَلاَثًا قِيلَ مَا الْعَلاَئِقُ بَيْنَهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ « مَا تَرَاضَى عَلَيْهِ الأَهْلُونَ وَلَوْ قَضِيبٌ مِنْ أَرَاكٍ ».
3544 ۔ حضرت ابن عباس (رض) روایت کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ثیبہ کی شادی کردو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین مرتبہ یہ فرمایا، لوگوں نے عرض کی یارسول اللہ ان کا مہر کیا ہوناچاہیےَ ؟ تو نبی کریم نے ارشاد فرمایا جس پر گھروالے راضی ہوں خواہ وہ پیلو کی ایک شاخ ہی ہو۔