hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3556

.

سنن الدارقطني

3556
Sunan Al Daraqutni
3557 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ هَاشِمٍ السِّمْسَارُ حَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ حَدَّثَنِى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى طَلْحَةَ أَخْبَرَنِى زِيَادُ بْنُ أَبِى زِيَادٍ حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَخْبَرَةَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ رَ فِىَّ رَأْيَكَ.فَقَالَ « مَنْ يَنْكِحُ هَذِهِ ». فَقَامَ رَجُلٌ عَلَيْهِ بُرْدَةٌ عَاقِدُهَا فِى عُنُقِهِ فَقَالَ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ « لَكَ مَالٌ ». قَالَ لاَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ لَهُ « اجْلِسْ ». ثُمَّ جَاءَتْ مَرَّةً أُخْرَى فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ رَ فِىَّ رَأْيَكَ.فَقَالَ « مَنْ يَنْكِحُ هَذِهِ ». فَقَامَ ذَلِكَ الرَّجُلُ فَقَالَ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ « أَلَكَ مَالٌ ». قَالَ لاَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ « اجْلِسْ ». ثُمَّ جَاءَتِ الثَّالِثَةَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ رَ فِىَّ رَأْيَكَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ يَنْكِحُ هَذِهِ ». فَقَامَ ذَلِكَ الرَّجُلُ فَقَالَ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَقَالَ « أَلَكَ مَالٌ ». فَقَالَ لاَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ « هَلْ تَقْرَأُ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْئًا ». قَالَ نَعَمْ سُورَةَ الْبَقَرَةِ وَسُورَةَ الْمُفَصَّلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « قَدْ أَنْكَحْتُكَهَا عَلَى أَنْ تُقْرِئَهَا وَتُعَلِّمَهَا وَإِذَا رَزَقَكَ اللَّهُ تَعَالَى عَوَّضْتَهَا » . فَزَوَّجَهَا الرَّجُلَ عَلَى ذَلِكَ. تَفَرَّدَ بِهِ عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
3557 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : ایک خاتون نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی یارسول اللہ میرے بارے میں اپنی رائے (بیان کریں ) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا اس کے ساتھ کون شادی کرے گا، ؟ ایک صاحب کھڑے ہوئے جنہوں نے ایک چادر اوڑھ رکھی تھی، جو انھوں نے اپنی گردن میں باندھی ہوئی تھی، انھوں نے عرض کی یارسول اللہ میں (اس کے ساتھ شادی کروں گا) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا، کیا تمہارے پاس مال ہے ؟ انھوں نے عرض کی یارسول اللہ نہیں ہے۔ نبی کریم نے ان سے فرمایا تم بیٹھ جاؤ، پھر وہ خاتون دوبارہ آئی اس نے عرض کی یارسول اللہ میرے بارے میں اپنی رائے (بیان کریں) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا اس کے ساتھ کون شادی کرے گا، ؟ وہی صاحب کھڑے ہوئے اور انھوں نے عرض کی : یارسول اللہ میں ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا تمہارے پاس مال ہے ؟ اس نے عرض کی یارسول اللہ نہیں۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم بیٹھ جاؤ ! پھر وہ خاتون دوبارہ آئی اس نے عرض کی یارسول اللہ میرے بارے میں اپنی رائے (بیان کریں) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا اس کے ساتھ کون شادی کرے گا، ؟ وہی صاحب کھڑے ہوئے اور انھوں نے عرض کی : یارسول اللہ میں ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا تمہارے پاس مال ہے ؟ اس نے عرض کی یارسول اللہ نہیں۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا، کیا تمہیں قرآن (زبانی ) آتا ہے ؟ اس نے عرض کی جی ہاں ، سورة بقرہ اور منفصل سورتیں (زبانی یاد ہیں) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں اس شرط پر تمہاری شادی اس کے ساتھ کرتا ہوں کہ تم اسے قرآن پڑھناسکھاؤ گے اسے تعلیم دو گے اور جب اللہ تعالیٰ تمہیں رزق عطاء کرے گا، تو تم اس کا مہر اسے دے دو گے ، تو ان صاحب نے اس شرط پر اس خاتون کے ساتھ شادی کرلی ۔
اس روایت کو نقل کرنے میں عتبہ بن سکن نامی راوی منفرد ہیں اور یہ متروک الحدیث ہیں۔