3559 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُرَارَةَ الرَّقِّىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَدَائِنِىُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِى الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغَفَّلِ قَالَ تَزَوَّجَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ امْرَأَةً فِى مَرَضِهِ فَقَالُوا لاَ يَجُوزُ وَهَذِهِ مِنَ الثُّلُثِ فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « النِّكَاحُ جَائِزٌ وَلاَ يَكُونُ مِنَ الثُّلُثِ ».
3559 ۔ حضرت عبداللہ بن مغفل (رض) بیان کرتے ہیں : ایک انصاری نے بیماری کے دوران ایک عورت کے ساتھ شادی کرلی ، لوگوں نے کہا یہ جائز نہیں ہے اور یہ (وراثت ) تہائی حصہ میں شمار ہوگی، یہ معاملہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ نکاح جائز ہے اور یہ تہائی حصے میں شمار نہیں ہوگا۔