3561 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الأَسْلَمِىُّ حَدَّثَنِى صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ بَصْرَةَ بْنِ أَبِى بَصْرَةَ الْغِفَارِىِّ أَنَّهُ تَزَوَّجَ امْرَأَةً بِكْرًا فِى سِتْرِهَا فَوَجَدَهَا حَامِلاً فَفَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بَيْنَهُمَا وَأَعْطَاهَا الصَّدَاقَ بِمَا اسْتُحِلَّ مِنْ فَرْجِهَا وَقَالَ « إِذَا وَضَعَتْ فَأَقِيمُوا عَلَيْهَا الْحَدَّ ».
3561 ۔ حضرت بصرہ بن ابوبصرہ غفاری بیان کرتے ہیں : انھوں نے ایک کنواری لڑکی کے ساتھ اسے دیکھے بغیر شادی کرلی ، بعد میں انھوں نے اس لڑکی کو حاملہ پایا ، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروادی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس لڑکی کو مہردلوایا، کیونکہ اس کی شرمگاہ کو حلال کیا گیا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب یہ بچے کو جنم دے تو اس پر حد جاری کردینا۔