hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3565

.

سنن الدارقطني

3565
Sunan Al Daraqutni
3566 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ زَنْجَوَيْهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَرَادَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ أَنْ يَتَزَوَّجَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا ». قَالَ فَفَعَلَ فَتَزَوَّجَهَا فَذَكَرَ مُوَافَقَتَهَا . الصَّوَابُ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ بَكْرٍ الْمُزَنِىِّ .
3566 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) نے شادی کرنے کا ارادہ کیا انھوں نے اس بات کا تذکرہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم جاکر اس عورت کو دیکھ لو کیونکہ اس کے نتیجہ میں تم دونوں کے درمیان محبت پیدا ہوگی۔
راوی بیان کرتے ہیں : انھوں نے ایساہی کیا پھر اس خاتون کے ساتھ شادی کرلی، اس کے بعد راوی نے ان کی موافقت کا ذکر کیا ہے۔ صحیح یہ ہے : یہ روایت ثابت کے حوالے سے بکرمزنی سے منقول ہے۔