3569 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَأَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ حَسَّانَ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- رَدَّ زَيْنَبَ ابْنَتَهُ عَلَى أَبِى الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ بِنِكَاحٍ جَدِيدٍ. هَذَا لاَ يَثْبُتُ. وَحَجَّاجٌ لاَ يُحْتَجُّ بِهِ وَالصَّوَابُ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- رَدَّهَا بِالنِّكَاحِ الأَوَّلِ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَالِكٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ فِى قِصَّةِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ.
3569 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے ، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی صاحبزادی سیدہ زینب (رض) کا حضرت ابوالعاص بن ربیع (رض) کے ساتھ دوبارہ نکاح پڑھوایا تھا۔
یہ روایت ثابت نہیں ہے ، حجاج نامی راوی (کی نقل کردہ روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا۔ درست روایت وہ ہے جسے حضرت ابن عباس (رض) نے نقل کیا ہے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سابقہ نکاح کی بنیاد پر ہی سیدہ زینب (رض) کو (ان کے شوہر کے پاس ) بھیج دیا تھا۔ امام مالک نے زہری کے حوالے سے ، صفوان بن امیہ کے واقعہ میں اسے نقل کیا ہے۔