3590 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّفَّارِ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ أَبِى غَطَفَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ فَرَّقَ بَيْنَهُمَا. يَعْنِى رَجُلاً تَزَوَّجَ وَهُوَ مُحْرِمٌ .- قَالَ وَأَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ قُدَامَةَ قَالَ سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ عَنْ مُحْرِمٍ تَزَوَّجَ قَالَ يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا.
3590 ۔ حضرت عمر (رض) کے بارے میں منقول ہے : انھوں نے میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروادی تھی ۔ راوی بیان کرتے ہیں : اس سے مراد وہ شخص ہے جس نے حالت احرام میں شادی کرلی تھی۔ قدامہ کہتے ہیں : میں نے سعید بن مسیب سے حالت احرام والے شخص کے شادی کرنے کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا ان دونوں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروادی جائے گی۔