3622 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ حَدَّثَنَا جَدِّى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ مَوْلَى بَنِى مَخْزُومٍ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَيُّوبَ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يَتْبَعُ الْمَرْأَةَ حَرَامًا ثُمَّ يَنْكِحُ ابْنَتَهَا أَوْ يَتْبَعُ الْبِنْتَ ثُمَّ يَنْكِحُ أُمَّهَا قَالَ « لاَ يُحَرِّمُ الْحَرَامُ الْحَلاَلَ ».
3622 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو کسی عورت کے ساتھ حرام فعل کرتا ہے اور پھر بعد میں اس کی بیٹی کے ساتھ شادی کرلیتا ہے یا کسی عورت کے ساتھ حرام فعل کرنے کے بعداس کی ماں کے ساتھ بعد میں شادی کرلیتا ہے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کوئی حرام چیز کسی حلال کو حرام نہیں کرتی ہے۔