hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3634

.

سنن الدارقطني

3634
Sunan Al Daraqutni
3635 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ حَمَّادٍ وَالْكَلْبِىِّ عَنْ قَيْسِ بْنِ الْحَارِثِ يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّ رَجُلاً مِنْ بَنِى أَسَدٍ أَسْلَمَ وَعِنْدَهُ ثَمَانِ نِسْوَةٍ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا ». فَجَعَلَ يَقُولُ أَقْبِلِى يَا فُلاَنَةُ أَقْبِلِى يَا فُلاَنَةُ أَدْبِرِى يَا فُلاَنَةُ أَدْبِرِى يَا فُلاَنَةُ.
3635 ۔ قیس بن حارث کلبی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں ، مرفوع، حدیث نقل کرتے ہیں : بنواسد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اسلام قبول کیا، اس کی آٹھ بیویاں تھیں، نبی کریم نے اس سے فرمایا تم ان میں سے چار کو اختیار کرلو، تو وہ صاحب کہنے لگے اے فلاں عورت، تم آجاؤ، اے فلاں عورت تم آجاؤ، اے فلاں عورت تم چلی جاؤ، اے فلاں عورت تم چلی جاؤ۔