hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3637

.

سنن الدارقطني

3637
Sunan Al Daraqutni
3638 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ ح وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يَزِيدَ أَبُو بَكْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا سَيْفُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْجَرْمِىُّ حَدَّثَنَا سَرَّارُ بْنُ مُجَشِّرٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ وَسَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ غَيْلاَنَ بْنَ سَلَمَةَ الثَّقَفِىَّ أَسْلَمَ وَعِنْدَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ فَأَمَرَهُ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ يُمْسِكَ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا فَلَمَّا كَانَ زَمَنُ عُمَرَ طَلَّقَهُنَّ فَأَمَرَهُ عُمَرُ أَنْ يَرْتَجِعَهُنَّ وَقَالَ لَوْ مُتَّ لَوَرَّثْتُهُنَّ مِنْكَ وَلأَمَرْتُ بِقَبْرِكَ يُرْجَمُ كَمَا رُجِمَ قَبْرُ أَبِى رِغَالٍ. وَقَالَ ابْنُ نُوحٍ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ رَاجِعْهُنَّ وَإِلاَّ وَرَّثْتُهُنَّ مَالَكَ وَأَمَرْتُ بِقَبْرِكَ. زَادَ ابْنُ نُوحٍ فَأَسْلَمَ وَأَسْلَمْنَ مَعَهُ.
3638 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : جب حضرت غیلان بن سلمہ ثقفی نے اسلام قبول کیا، اس وقت ان کی دس بیویاں تھیں، نبی کریم نے انھیں یہ ہدایت کی وہ اس میں سے چار کو اپنے ساتھ رکھیں۔
حضرت عمر (رض) کے زمانے میں حضرت غیلان بن سلمہ نے ان خواتین کو طلاق دے دی، تو حضرت عمر (رض) نے انھیں یہ ہدایت کی کہ وہ ان خواتین سے رجوع کرلیں، حضرت عمر (رض) نے فرمایا اگر تم مرگئے تو میں ان خواتین کو تمہاراوارث قرار دوں گا، اور میں تمہاری قبر کو سنگسار کراؤں گا، بالکل اسی طرح جیسے ابورغال کی قبر کو سنگسار کردیا گیا تھا۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : حضرت عمر (رض) نے ان سے فرمایا : تم ان سے رجوع کرلو ورنہ میں انھیں تمہارے مال کی وارث قرار دوں گا، اور تمہاری قبر کے بارے میں حکم دوں گا۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : انھوں نے اسلام قبول کیا تو ان کے ساتھ ان خواتین نے بھی اسلام قبول کرلیا۔