3653 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُوسَى بْنِ عِيسَى الْقَارِئُ حَدَّثَنَا قَعْنَبُ بْنُ الْمُحَرَّرِ أَبُو عَمْرٍو حَدَّثَنَا الْوَاقِدِىُّ حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِى أَنَسٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ يَقُولُ حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حِينَ لاَعَنَ بَيْنَ عُوَيْمِرٍ الْعَجْلاَنِىِّ وَامْرَأَتِهِ فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنْ تَبُوكَ وَأَنْكَرَ حَمْلَهَا الَّذِى فِى بَطْنِهَا وَقَالَ هُوَ مِنِ ابْنِ السَّحْمَاءِ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « هَاتِ امْرَأَتَكَ فَقَدْ نَزَلَ الْقُرْآنُ فِيكُمَا ». فَلاَعَنَ بَيْنَهُمَا بَعْدَ الْعَصْرِ عِنْدَ الْمِنْبَرِ عَلَى حَمْلٍ.
3653 ۔ حضرت عبداللہ بن جعفر (رض) بیان کرتے ہیں : میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس موجود تھا جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عویمر عجلانی اور اس کی اہلیہ کے درمیان لعان کروایا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تبوک سے واپس تشریف لائے تو عویمر نے اس عورت کے پیٹ میں موجود حمل (کا اپنی اولاد ہونے کا) کا انکار کردیا اور یہ بولا یہ ابن سحماء کی اولاد ہے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم اپنی بیوی کو لے کر آؤ، تم دونوں کے بارے میں قرآن کا حکم نازل ہوچکا ہے۔ نبی کریم نے عصر کی نماز کے بعد منبر کے قریب اس حمل کے بارے میں ان دونوں سے لعان کروایا۔