3752 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا حَمْدُونُ بْنُ عَبَّادٍ الْفَرْغَانِىُّ أَبُو جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ إِنَّ ابْنِى هَذَا كَانَ بَطْنِى لَهُ وِعَاءً وَحَجْرِى لَهُ حِوَاءً وَثَدْيِى لَهُ سِقَاءً وَإِنَّ أَبَاهُ يُرِيدُ أَنْ يَنْزِعَهُ مِنِّى قَالَ « لاَ أَنْتِ أَحَقُّ بِهِ مَا لَمْ تَزَوَّجِى ».
3752 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ایک خاتون نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور بولی : یہ میرا بیٹا ہے میرا پیٹ اس کے لیے برتن تھا، میری گود اس کے لیے پناہ گاہ تھی میری چھاتی اس کے لیے سیرابی کا ذریعہ تھی، اور اب اس کا باپ اسے مجھ سے جدا کرنا چاہتا ہے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ، ایسا نہیں ہوسکتا تم (اس کی پرورش) کی زیادہ حق دار ہو، جب تک تم (دوسری شادی) نہیں کرلیتی۔