3767 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا مُعَلَّى حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ تَزَوَّجَ الْحَارِثُ بْنُ الْحَكَمِ امْرَأَةً وَأَغْلَقَ عَلَيْهَا الْبَابَ ثُمَّ خَرَجَ فَطَلَّقَهَا وَقَالَ لَمْ أَطَأْهَا. وَقَالَتِ الْمَرْأَةُ قَدْ وَطِئَنِى . فَاخْتَصَمُوا إِلَى مَرْوَانَ فَدَعَا زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ فَقَالَ كَيْفَ تَرَى فَإِنَّ الْحَارِثَ عِنْدَنَا مُصَدَّقٌ. قَالَ زَيْدٌ أَكُنْتَ رَاجِمَهَا لَوْ حَبَلَتْ قَالَ لاَ. قَالَ فَكَذَلِكَ تُصَدَّقُ الْمَرْأَةُ فِى مِثْلِ هَذَا.
3767 ۔ سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں : حارث بن حکم نے ایک عورت کے ساتھ شادی کرلی ، انھوں نے دروازہ بند کرلیا پھر وہ کمرے سے باہر نکلے اور اس عورت کو طلاق دے دی، انھوں نے یہ بیان دیا، میں نے اس عورت کے ساتھ صحبت نہیں کی، اس عورت کا یہ کہنا تھا، انھوں نے میرے ساتھ صحبت کی ہے ، وہ لوگ مقدمہ لے کر مروان کے پاس گئے مروان نے حضرت زید بن ثابت (رض) کو بلایا اور دریافت کیا آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے ؟ ہمارے نزدیک تو حارث کی تصدیق کی جانی چاہیے، حضرت زید (رض) نے دریافت کیا، اگر یہ عورت حاملہ ہوجاتی ہے تو کیا تم اسے سنگسار کردو گے ؟ مروان نے جواب دیا جی نہیں، حضرت زید (رض) نے فرمایا اس طرح کی صورت حال میں عورت کی بات کی تصدیق کی جائے گی۔