3772 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ أَخْبَرَنَا عُقْبَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ أَخْبَرَنِى مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنِى جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِىٍّ أَنَّ عَلِىَّ بْنَ أَبِى طَالِبٍ رضى الله عنه كَانَ يَقُولُ فِى الرَّجُلِ يَبْتَاعُ الْجَارِيَةَ فَيُصِيبُهَا ثُمَّ يَظْهَرُ عَلَى عَيْبٍ فِيهَا لَمْ يَكُنْ رَآهُ أَنَّ الْجَارِيَةَ تَلْزَمُهُ وَيُوضَعُ عَنْهُ قَدْرُ الْعَيْبِ وَقَالَ لَوْ كَانَ كَمَا يَقُولُ النَّاسُ يَرُدُّهَا وَيَرُدُّ الْعُقْرَ كَانَ ذَلِكَ شِبْهَ الإِجَارَةِ فَكَانَ الرَّجُلُ يُصِيبُهَا وَهُوَ يَرَى الْعَيْبَ ثُمَّ يَرُدُّ الْعُقْرَ وَلَكِنَّهُ إِذَا أَصَابَهَا لَزِمَتْهُ الْجَارِيَةُ وَوُضِعَ عَنْهُ قَدْرُ الْعَيْبِ.
3772 ۔ امام جعفر صادق (رض) اپنے والد (حضرت امام باقر (رض)) کے حوالے سے اپنے دادا (امام زین العابدین (رض)) کے حوالے سے امام حسین (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت علی (رض) ایسے شخص کے بارے میں جس نے کوئی کنیز خریدی، اس کے ساتھ صحبت کی ، پھرا سے کنیز میں موجود کسی عیب کا پتہ چلا یہ فرماتے ہیں وہ کنیز اس شخص کے پاس رہے گی، اور اس کی قیمت میں سے اس عیب کے حساب سے کمی کردی جائے گی۔
حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : اگر حکم اسی طرح ہوجی سے بعض لوگ کہتے ہیں تو وہ شخص اس عورت کو واپس کرے گا، اور اس کے ساتھ عقر (شبہ کے طور پر وطی کرنے کی صورت میں ادا کیا جانے والامعاوضہ بھی ادا کرے گا تو یہ اجارہ کے مشابہ ہوجائے گا تو یہ اس طرح ہوگا جیسے اس نے جب اس کنیز کے ساتھ صحبت کی اس وقت وہ اس عیب کو دیکھ چکا تھا اور پھر اس نے (اس کے معاوضے کے طورپر) عقر ادا کردیا، لیکن (حکم یہی ہے ) جب وہ اس کنیز کے ساتھ صحبت کرلے گا تو وہ کنیز اس کی ہوجائے گی اور عیب کے حساب سے اس کی قیمت کم کردی جائے گی۔