hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3773

.

سنن الدارقطني

3773
Sunan Al Daraqutni
3774 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِىِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ لاَ يَرُدُّهَا وَلَكِنَّهَا تُكْسَرُ فَيُرَدُّ عَلَيْهِ قِيمَةُ الْعَيْبِ. وَهَذَا أَيْضًا مُرْسَلٌ.
3774 ۔ امام جعفر صادق (رض) اپنے والد (امام محمد باقر (رض)) کے حوالے سے امام زین العابدین (رض) کے حوالے سے ، حضرت علی (رض) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :(خریدار ، عیب والی اس کنیز) کو واپس نہیں کرے گا بلکہ اس عیب کے اعتبار سے قیمت میں جو کمی ہوگی وہ اسے واپس کردی جائے گی۔ یہ روایت بھی مرسل ہے۔