3777 - حَدَّثَنَا أَبُو عَلِىٍّ الْمَالِكِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ سَمِعْتُ رَجَاءَ بْنَ حَيْوَةَ قَالَ سُئِلَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ عَنْ عِدَّةِ أُمِّ الْوَلَدِ فَقَالَ لاَ تَلْبِسُوا عَلَيْنَا دِينَنَا إِنْ تَكُنْ أَمَةً فَإِنَّ عِدَّتَهَا عِدَّةُ حُرَّةٍ. وَرَوَاهُ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ مَوْقُوفًا أَيْضًا. وَرَفَعَهُ قَتَادَةُ وَمَطَرٌ الْوَرَّاقُ وَالْمَوْقُوفُ أَصَحُّ. وَقَبِيصَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَمْرٍو.
3777 ۔ رجاء بن حیوہ، بیان کرتے ہیں : حضرت عمرو بن العاص (رض) سے ام ولد کی عدت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے فرمایا : تم ہمارے سامنے دینی احکام خلط ملط نہ کرواگریہ کنیز شمار ہوتی تو اس کی عدت تو آزاد عورت کی عدت جتنی ہوتی ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عمرو بن العاص (رض) تک موقوف ، روایت کے طور پر منقول ہے۔ قتادہ اور مطر نے اس روایت کو، مرفوع، حدیث کے طور پر نقل کیا ہے لیکن اس کا موقوف ہونادرست ہے۔ قبیصہ نامی راوی نے حضر عمرو بن العاص (رض) سے احادیث کا سماع نہیں کیا۔