hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3789

.

سنن الدارقطني

3789
Sunan Al Daraqutni
3790 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاَءِ وَأَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِىُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِى عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ - وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ الْجَبَّارِ - قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الزُّهْرِىُّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ اخْتَصَمَ سَعْدٌ وَعَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى ابْنِ أَمَةِ زَمْعَةَ فَقَالَ سَعْدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْصَانِى أَخِى عُتْبَةُ فَقَالَ إِذَا دَخَلْتَ مَكَّةَ فَانْظُرِ ابْنَ أَمَةِ زَمْعَةَ فَاقْبِضْهُ فَإِنَّهُ ابْنِى. وَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخِى ابْنُ أَمَةِ أَبِى وُلِدَ عَلَى فِرَاشِ أَبِى. فَرَأَى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- شَبَهًا بَيِّنًا بِعُتْبَةَ فَقَالَ « هُوَ لَكَ يَا عَبْدُ بْنَ زَمْعَةَ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَاحْتَجِبِى مِنْهُ يَا سَوْدَةُ » . تَابَعَهُ مَالِكٌ وَصَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ وَابْنُ إِسْحَاقَ وَشُعَيْبُ بْنُ أَبِى حَمْزَةَ وَابْنُ جُرَيْجٍ وَعُقَيْلٌ وَابْنُ أَخِى الزُّهْرِىِّ وَمَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ وَيُونُسُ وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ وَسُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ وَغَيْرُهُمْ وَفِى حَدِيثِ مَالِكٍ وَمَعْمَرٍ وَلَيْثٍ وَصَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ وَابْنِ إِسْحَاقَ وَغَيْرِهِمْ فَمَا رَأَى سَوْدَةَ قَطُّ حَتَّى لَحِقَ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ.
3790 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) اور حضرت عبدابن زمعہ (رض) نے زمعہ کی کنیز کے بیٹے کے بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں مقدمہ پیش کیا حضرت سعد (رض) نے عرض کی یارسول اللہ میرے بھائی عتبہ نے مجھے (اس بچے کو اپنی سرپرستی) میں لینے کی ہدایت کی تھی اس نے کہا تھا، جب تم مکہ میں داخل ہوجاؤ تو زمعہ کی کنیز کے بیٹے کو حاصل کرلینا کیونکہ وہ میری (ناجائز) اولاد ہے ، عبد بن زمعہ (رض) نے عرض کی یارسول اللہ (وہ لڑکامیرابھائی ہے ، جو میرے والد کی کنیز کا بیٹا ہے اور میرے باپ کے بستر پر پیدا ہوا ہے ۔
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (اس بچے) کو عتبہ کے ساتھ واضح مشابہت ملاحظہ کی، لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے عبدزمعہ یہ تمہیں ملے گا، کیونکہ اولاد صاحب فراش کی شمار ہوتی ہے اور اے سودہ بنت زمعہ تم اس سے پردہ کرو۔
امام مالک ، صالح بن کیسان، ابن اسحاق ، شعیب بن ابوحمزہ، ابن جریج، عقیل، زہری، کا بھتیجا، معمر بن راشد، یونس ، لیث بن سعد ، سفیان بن حسین اور دیگرراویوں نے اس کی متابعت کی ہے۔
مالک ، معمر، لیث، صالح بن کیسان ، ابن اسحاق اور دیگرراویوں کی روایت میں یہ الفاظ ہیں :'' اس کے بعد اس بچے نے زندگی بھر کبھی بھی سیدہ بنت زمعہ (رض) کو نہیں دیکھا۔