hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3792

.

سنن الدارقطني

3792
Sunan Al Daraqutni
3793 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الأَشْعَثِ بِدِمَشْقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ أَنَّهُ سَأَلَ قَتَادَةَ عَنِ الظِّهَارِ قَالَ فَحَدَّثَنِى أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ إِنَّ أَوْسَ بْنَ الصَّامِتِ ظَاهَرَ مِنِ امْرَأَتِهِ خُوَيْلَةَ بِنْتِ ثَعْلَبَةَ فَشَكَتْ ذَلِكَ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَتْ ظَاهَرَ مِنِّى حِينَ كَبِرَتْ سِنِّى وَرَقَّ عَظْمِى فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الظِّهَارِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لأَوْسٍ « اعْتِقْ رَقَبَةً ». قَالَ مَا لِى بِذَلِكَ يَدَانِ. قَالَ « فَصُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ ». قَالَ أَمَا إِنِّى إِذَا أَخْطَأَنِى أَنْ آكُلَ فِى الْيَوْمِ يَكِلُّ بَصَرِى. قَالَ « فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا ». قَالَ لاَ أَجِدُ إِلاَّ أَنْ تُعِينَنِى مِنْكَ بِعَوْنٍ وَصِلَةٍ. قَالَ فَأَعَانَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِخَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا حَتَّى جَمَعَ اللَّهُ لَهُ وَاللَّهُ رَحِيمٌ. قَالَ وَكَانُوا يَرَوْنَ أَنَّ عِنْدَهُ مَثَلَهَا وَذَلِكَ لِسِتِّينَ مِسْكِينًا .
3793 ۔ سعید بن بشیر بیان کرتے ہیں : انھوں نے قتادہ سے ظہار کے بارے میں دریافت کیا تو قتادہ نے بتایا حضرت انس (رض) نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے : حضرت اوس بن صامت (رض) نے اپنی اہلیہ خویلہ بنت ثعلبہ کے ساتھ ظہار کرلیا اس خاتون نے اس بات کی شکایت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کی اور بولی انھوں نے اس وقت میرے ساتھ ظہار کرلیا ہے جب میری عمر زیادہ ہوگئی ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں تو اللہ تعالیٰ نے ظہار کے متعلق آیت نازل کی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت اوس (رض) کو حکم دیا، تم ایک غلام آزاد کرو، انھوں نے عرض کی ، میرے پاس اس کی گنجائش نہیں ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم لگاتار دو ماہ کے روزے رکھو، انھوں نے عرض کی میری یہ حالت ہے کہ اگر میں ایک دن (کسی وقت ) کھانانہ کھاسکوں تو میری نظر متاثر ہوتی ہے (یعنی کمزور بڑھ جاتی ہے ) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ، انھوں نے عرض کی، میری یہ حیثیت بھی نہیں ہے ، البتہ اگر آپ میری مدد کریں اور صلہ رحمی سے کام لیں (تو میں ایسا کرسکتا ہوں) راوی بیان کرتے ہیں : نبی کریم نے پنددہ صاع مدد کے طور پر انھیں دیے ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے جمع کردیا، اور اللہ نہایت رحم کرنے والا ہے راوی کہتے ہیں : لوگ یہ سمجھتے تھے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نزدیک یہ مقدار ہے کیونکہ یہ اناج ساٹھ مسکینوں کے لیے تھا۔