hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3794

.

سنن الدارقطني

3794
Sunan Al Daraqutni
3795 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِىُّ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِىُّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلاً ظَاهَرَ مِنِ امْرَأَتِهِ رَأَى بَيَاضَ الْخُلْخَالِ فِى السَّاقِ فِى الْقَمَرِ فَوَقَعَ عَلَيْهَا فَأَتَى النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ « أَمَا سَمِعْتَ اللَّهَ يَقُولُ (مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا) « أَمْسِكْ عَلَيْكَ امْرَأَتَكَ حَتَّى تُكَفِّرَ ».
3795 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں ، ایک شخص نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ظہار کیا، پھر انھوں نے چاندنی رات میں اس عورت کی پنڈلی کی چمک دیکھی تو (خود پر قابو نہ پاسکے) اور اس کے ساتھ صحبت کرلی، پھر وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ کیا تم نے اللہ کا یہ فرمان نہیں سنا :
'' ان دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے (کفارہ ادا کرنا ہوگا) ۔ (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا) اب جب تک تم کفارہ ادا نہیں کرتے اپنی بیوی کے ساتھ صحبت نہ کرنا۔