3810 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- تَشْكُو زَوْجَهَا. فَقَالَ « رُدِّى عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ ». قَالَتْ نَعَمْ وَزِيَادَةً. قَالَ « أَمَّا الزِّيَادَةُ فَلاَ ». خَالَفَهُ الْوَلِيدُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَسْنَدَهُ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ. وَالْمُرْسَلُ أَصَحُّ .
3810 ۔ عطاء بیان کرتے ہیں : ایک خاتون نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے اپنے شوہر کی شکایت کی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس شخص کا باغ اسے واپس کردو (جو اس نے تمہیں مہر میں دیا تھا، اور خلع حاصل کرلو) وہ عورت بولی ٹھیک ہے : میں اس کے ساتھ مزید بھی دوں گی۔ نبی کریم نے فرمایا مزید (ادائیگی) کی ضرورت نہیں ہے۔
ولید نے ابن جریح کے حوالے سے مختلف سند نقل کی ہے انھوں نے اسے عطاء کے حوالے سے ، حضرت ابن عباس (رض) سے نقل کیا ہے تاہم اس کا مرسل، ہونادرست ہے۔