3824 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الشَّيْبَانِىِّ قَالَ كَانَ فِينَا امْرَأَةٌ يُقَالُ لَهَا بَحْرِيَّةُ زَوَّجَتْهَا أُمُّهَا وَأَبُوهَا غَائِبٌ فَلَمَّا قَدِمَ أَبُوهَا أَنْكَرَ ذَلِكَ فَرَفَعَ ذَلِكَ إِلَى عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ فَأَجَازَ النِّكَاحَ.قَالَ وَأَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنِ الشَّيْبَانِىِّ عَنْ أَبِى قَيْسٍ أَنَّ عَلِيًّا قَضَى فِيهَا بِذَلِكَ .قَالَ وَأَخْبَرَنَا شُعْبَةُ وَأَخْبَرَنِى سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ وَحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ سَمِعَا أَبَا قَيْسٍ يُحَدِّثُ عَنِ الْهُزَيْلِ أَنَّ عَلِيًّا رضى الله عنه قَضَى بِذَلِكَ.
3824 ۔ شیبانی بیان کرتے ہیں : ہمارے (محلہ یا قبیلہ میں) ایک عورت تھی، جس کا نام بحریہ تھا اس کی ماں نے اس کی شادی کردی ، اس کا باپ اس وقت وہاں موجود نہ تھا، جب اس کا باپ آیا تو اس نے اس رشتے سے انکار کردیا، اس نے یہ معاملہ حضرت علی (رض) کے سامنے پیش کیا تو حضرت علی (رض) نے اس نکاح کو برقرار رکھا۔
ابوقیس بیان کرتے ہیں : حضرت علی (رض) نے اس بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا۔ ہزیل بیان کرتے ہیں : حضرت علی (رض) نے اس کے مطابق فیصلہ دیا تھا۔