hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3829

.

سنن الدارقطني

3829
Sunan Al Daraqutni
3830 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو قِلاَبَةَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ طَلَّقْتُ امْرَأَتِى وَهِىَ حَائِضٌ فَأَتَى عُمَرُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَسَأَلَهُ فَقَالَ « مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا فَإِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا إِنْ شَاءَ ». قَالَ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَتُحْتَسَبُ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ قَالَ « نَعَمْ ».قَالَ وَأَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ سَأَلَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَذَكَرَ نَحْوَهُ .
3830 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : میں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی، وہ عورت اس وقت حیض کی حالت میں تھی ، حضرت عمر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے (اس مسئلہ کے بارے میں ) دریافت کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس سے کہو کہ وہ رجوع کرلے جب وہ عورت پاک ہوجائے گی اس وقت اگر چاہے تو اسے طلاق دیدے۔ حضرت عمر (رض) نے عرض کی : کیا آپ اس طلاق کو واقع میں شمار کریں گے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جی ہاں۔
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت عمر نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا (اس کے بعد انھوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ) ۔