hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3831

.

سنن الدارقطني

3831
Sunan Al Daraqutni
3832 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وَأَبُو الأَزْهَرِ قَالاَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِى الزُّهْرِىِّ عَنْ عَمِّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ طَلَّقْتُ امْرَأَتِى وَهِىَ حَائِضٌ فَذَكَرَ عُمَرُ ذَلِكَ لَرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَتَغَيَّظَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « لِيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لْيُمْسِكْهَا حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً مُسْتَقْبَلَةً سِوَى حَيْضَتِهَا الَّتِى طَلَّقَهَا فِيهَا فَإِنْ بَدَا لَهُ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَلْيُطَلِّقْهَا طَاهِرًا مِنْ حَيْضَتِهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا فَذَلِكَ الطَّلاَقُ لِلْعِدَّةِ كَمَا أَمَرَ اللَّهُ ».وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ طَلَّقَهَا تَطْلِيقَةً فَحُسِبَتْ مِنْ طَلاَقِهَا وَرَاجَعَهَا عَبْدُ اللَّهِ كَمَا أَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- .
3832 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی جو حیض کی حالت میں تھی، حضرت عمر نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بات کا ذکر کیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ناراضگی کا اظہار کیا، اور فرمایا اس عورت سے وہ رجوع کرلے ، پھرا سے اس وقت تک اپنے ساتھ رکھے جب تک اگلاحیض نہیں آجاتا، جو اس حیض کے علاوہ ہو جس میں اس نے طلاق دی ہے ، پھر اگر اسے مناسب محسوس ہو تو اس عورت کو اس وقت طلاق دے جب وہ اس اگلے حیض سے پاک ہوجائے اور یہ طلاق اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے یہ طلاق اس طریقہ کے مطابق ہوگی جس کا اللہ نے حکم دیا ہے ۔
حضرت عبداللہ (رض) نے اس عورت کو ایک طلاق دی تھی ، ان کو یہ طلاق شمار کی گئی تھی پھر حضڑت عبداللہ (رض) نے اس عورت کے ساتھ رجوع کرلیا تھا، جیسا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں یہ حکم دیا تھا۔