hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3847

.

سنن الدارقطني

3847
Sunan Al Daraqutni
3848 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَابْنُ أَبِى ذِئْبٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فِى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَهِىَ حَائِضٌ فَذَكَرَ عُمَرُ ذَلِكَ لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ. وَقَالَ ابْنُ أَبِى ذِئْبٍ فِى حَدِيثِهِ وَهِىَ وَاحِدَةٌ فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِى أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ.
3848 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں حضرت عبداللہ بن عمر نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دی وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی، حضرت عمر نے اس بات کا ذکر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا، (اس کے بعد انھوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے) ۔
ابن ابی ذئب نامی راوی نے روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : وہ ایک طلاق تھی (نبی کریم نے فرمایا) یہ وہ طریقہ ہے جس کے بارے میں اللہ نے یہ حکم دیا ہے ، خواتین کو اس کے مطابق طلاق دی جائے۔