hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3854

.

سنن الدارقطني

3854
Sunan Al Daraqutni
3855 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ فَأَتَى عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ قَالَ « فَمُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا فَإِذَا طَهُرَتْ ثُمَّ حَاضَتْ ثُمَّ طَهُرَتْ فَإِنْ شَاءَ فَلْيُمْسِكْهَا وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَلاَ يَغْشَاهَا فَإِنَّهَا الْعِدَّةُ الَّتِى أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى بِهَا » .
3855 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی اور وہ اس وقت حیض کی حالت میں تھی، حضرت عمر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی، عبداللہ نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی جبکہ وہ حیض کی حالت میں تھی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس سے کہو کہ وہ رجوع کرلے پھر جب وہ عورت پاک ہوجائے پھرا سے حیض آئے اس کے بعد پھر جب وہ پاک ہوجائے اس وقت اگر وہ چاہے تو اسے اپنے ساتھ رہنے دے اور اگر اسے طلاق دیناچا ہے تو اس کے ساتھ صحبت نہ کرے (بلکہ طلاق دیدے) یہ وہ طریقہ ہے جس (کے مطابق طلاق دینے کا) اللہ نے حکم دیا ہے۔