hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3860

.

سنن الدارقطني

3860
Sunan Al Daraqutni
3860 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِىُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِى عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ مَاهَانَ سَأَلَ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاَثًا فَقَالَ سَعِيدٌ سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ مِائَةً فَقَالَ ثَلاَثٌ تُحَرِّمُ عَلَيْكَ امْرَأَتَكَ وَسَائِرُهُنَّ وِزْرٌ اتَّخَذْتَ آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا.
3860 ۔ عمرو بن مرہ بیان کرتے ہیں : میں نے ماہان کو سعید بن جبیر سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے سناجو اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیتا ہے ، تو سعید نے بتایا، حضرت عبداللہ بن عباس سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو اپنی بیوی کو ایک سوطلاقیں دے دیتا ہے ، تو حضرت عبداللہ نے فرمایا، تین طلاقوں کے ذریعہ تمہاری بیوی تمہارے لیے حرام ہوجائے گی اور بقیہ (تمہارے لیے ) بوجھ بن جائیں گی کیونکہ تم نے اللہ کی آیات کا مذاق اڑایا ہے۔