3868 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنِى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ يُطَلِّقُ مَا لاَ يَمْلِكُ فَلاَ طَلاَقَ لَهُ وَمَنْ أَعْتَقَ مَا لاَ يَمْلِكُ فَلاَ عَتَاقَةَ لَهُ وَمَنْ نَذَرَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ فَلاَ نَذْرَ لَهُ وَمَنْ حَلَفَ عَلَى مَعْصِيَةٍ فَلاَ يَمِينَ لَهُ وَمَنْ حَلَفَ عَلَى قَطِيعَةِ رَحِمٍ فَلاَ يَمِينَ لَهُ ».
3868 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جو شخص ایسی طلاق دے جس کا وہ مالک نہ ہو تو وہ طلاق نہیں ہوگی، جو شخص اسے آزاد کرے جس کا وہ مالک نہ ہو تو وہ آزاد نہیں ہوگا، جو شخص اس چیز کے بارے میں نذر مانے جس کا وہ مالک نہیں ہے ، تو اس کی نذر (معتبر) نہیں ہوگی، اور جو شخص کسی گناہ کے بارے میں قسم اٹھائے اس کی قسم کا اعتبار نہیں ہوگا، اور جو شخص قطع رحمی کے بارے میں قسم اٹھائے اس کی قسم کا اعتبار نہیں ہوگا۔