hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3879

.

سنن الدارقطني

3879
Sunan Al Daraqutni
3879 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الصُّوفِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِى أُمَيَّةَ الْقُرَشِىُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ عَنْ عَبْدِ الْغَفُورِ عَنْ أَبِى هَاشِمٍ عَنْ زَاذَانَ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ سَمِعَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- رَجُلاً طَلَّقَ الْبَتَّةَ فَغَضِبَ وَقَالَ « تَتَّخِذُونَ آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا - أَوْ دِينَ اللَّهِ هُزُوًا وَلَعِبًا - مَنْ طَلَّقَ الْبَتَّةَ أَلْزَمْنَاهُ ثَلاَثًا لاَ تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ ». إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِى أُمَيَّةَ هَذَا كُوفِىٌّ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ .
3879 ۔ حضرت علی (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو (یا ایک شخص کے بارے میں ) سنا اس نے اپنی بیوی کو طلاق بتہ دیدی ، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غصہ میں آگئے آپ نے فرمایا تم لوگ اللہ کی آیات کا مذاق اڑاتے ہو۔
(راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اللہ کے دین (کے احکام) سے کھیل کود کرتے ہو جو شخص طلاق بتہ دے گا ہم اس کی تین طلاقوں کو لازم قرار دیں گے اور وہ عورت اس شخص کے لیے اس وقت تک حلال نہ ہوگی جب تک دوسری شادی (کرنے کے بعد بیوہ یا مطلقہ) نہ ہوجائے۔
اسماعیل بن ابوامیہ نامی راوی کو فی ہیں اور ضعیف الحدیث ہیں۔