3891 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ سَيَّارٍ وَحُصَيْنٍ وَمُغِيرَةَ وَأَشْعَثَ وَدَاوُدَ وَمُجَالِدٍ وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِى خَالِدٍ كُلُّهُمْ عَنِ الشَّعْبِىِّ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ فَسَأَلْتُهَا عَنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَلَيْهَا فَقَالَتْ طَلَّقَهَا زَوْجُهَا الْبَتَّةَ فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ. قَالَتْ فَلَمْ يَجْعَلْ لِى سُكْنَى وَلاَ نَفَقَةً وَقَالَ « إِنَّمَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ لِمَنْ يَمْلِكُ الرَّجْعَةَ ».خَالَفَهُ الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ جَعَلَ آخِرَ الْحَدِيثِ عَنْ مُجَالِدٍ وَحْدَهُ عَنِ الشَّعْبِىِّ .
3891 ۔ شعبی بیان کرتے ہیں : میں سیدہ فاطمہ بنت قیس (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے ، ان کے بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فیصلہ کے بارے میں دریافت کیا، تو انھوں نے بتایا : ان کے شوہر نے انھیں طلاق بتہ دے دی، وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، سیدہ فاطمہ (رض) بیان کرتی ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے رہائش اور خرچ کا حق نہیں دیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا، رہائش اور خرچ اس عورت کو ملتے ہیں جس کے شوہر (اس سے ) کو رجوع کرنے کا اختیار ہو۔