hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3898

.

سنن الدارقطني

3898
Sunan Al Daraqutni
3898 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ أَشْعَثَ عَنِ الْحَكَمِ وَحَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عُمَرَ قَالَ لاَ نَدَعُ كِتَابَ رَبِّنَا وَسُنَّةَ نَبِيِّنَا لِقَوْلِ امْرَأَةٍ الْمُطَلَّقَةُ ثَلاَثًا لَهَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ. أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
3898 ۔ اسود ، حضرت عمر (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ہم اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت (کا حکم) کسی عورت کے بیان کی وجہ سے ترک نہیں کریں گے جس عورت کو تین طلاقیں دی گئی ہوں اسے رہائش اور خرچ ملے گا۔ اشعث بن سوار نامی راوی ضعیف ہے ۔
اعمش نے ابراہیم کے حوالے سے اسود سے یہ روایت نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ نقل نہیں کیے ، اور ہمارے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت ، لیکن ہم یہ روایت اس سے پہلے نوٹ کرچکے ہیں : اعمش، اشعث ، کے مقابلے میں زیادہ ثبت اور زیادہ بڑے حافظ الحدیث ہیں۔