hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3934

.

سنن الدارقطني

3934
Sunan Al Daraqutni
3934 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِى الأَمَةِ تَكُونُ تَحْتَ الْحُرِّ تَبِينُ بِتَطْلِيقَتَيْنِ وَتَعْتَدُّ حَيْضَتَيْنِ وَإِذَا كَانَتِ الْحُرَّةُ تَحْتَ الْعَبْدِ بَانَتْ بِتَطْلِيقَتَيْنِ وَتَعْتَدُّ ثَلاَثَ حِيَضٍ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ وَابْنُ جُرَيْجٍ وَغَيْرُهُمَا عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفٌ وَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ. وَحَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى عَنْ عَطِيَّةَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مُنْكَرٌ غَيْرُ ثَابِتٍ مِنْ وَجْهَيْنِ أَحَدُهُمَا أَنَّ عَطِيَّةَ ضَعِيفٌ وَسَالِمٌ وَنَافِعٌ أَثْبَتُ مِنْهُ وَأَصَحُّ رِوَايَةً. وَالْوَجْهُ الآخَرُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ شَبِيبٍ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ لاَ يُحْتَجُّ بِرِوَايَتِهِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
3934 ۔ حضرت ابن عمر (رض) ، ایسی کنیز جو کسی آزاد شخص کی بیوی ہو اس کے بارے میں یہ فرماتے ہیں : وہ دوطلاقوں کے ذریعے بائنہ ہوجائے گی ، اور دوحیض عدت بسر کرے گی، اور جب کوئی آزاد عورت کسی غلام کی بیوی ہو تو وہ دوطلاقوں کے ذریعے بائنہ ہوجائے گی اور تین حیض تک عدت گزارے گی۔
یہ روایت دیگرراویوں نے بھی ، موقوف، روایت کے طور پر نقل کی ہے اور یہی درست ہے کہ ایکا ورسند کے ساتھ یہ روایت مرفوع حدیث کے طور پر نقل کی گئی ہے یہ روایت منکر ہے اور دوحوالوں سے ثابت نہیں ہے۔ ایک یہ کہ عطیہ نامی راوی ضعیف ہے ، جبکہ سالم اور نافع زیادہ ثبت اور صحیح روایت نقل کرنے والے ہں۔ دوسراپہلو یہ ہے عمرو بن شیب ، ضعیف الحدیث، ہے اس کی نقل کردہ روایت سے استدلال نہیں کیا جاسکتا باقی اللہ بہترجانتا ہے۔