3957 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْخَزَّازُ عَنْ عَائِذِ بْنِ حَبِيبٍ عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ قَالَ سَأَلْتُ جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاَثًا فَقَالَ بَانَتْ مِنْهُ وَلاَ تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ فَقُلْتُ لَهُ أُفْتِى النَّاسَ بِهَذَا قَالَ نَعَمْ.
3957 ۔ ابان بن تغلب بیان کرتے ہیں : میں نے امام جعفر صادق سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا : جو اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیدیتا ہے امام جعفر صادق نے فرمایا وہ عورت اس شخص سے بائنہ ہوجائے گی اور اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہوگی جب تک دوسری شادی کرکے (بیوہ یا مطلقہ نہیں ہوجاتی) میں نے ان سے دریافت کیا کیا میں لوگوں کو اس کے مطابق فتوی دیدوں ؟ تو انھوں نے جواب دیا جی ہاں۔