hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3967

.

سنن الدارقطني

3967
Sunan Al Daraqutni
3967 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْجُنَيْدِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ يَوْمًا فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا أَبَا عَبَّاسٍ إِنِّى طَلَّقْتُ امْرَأَتِى ثَلاَثًا فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَصَيْتَ رَبَّكَ وَحُرِّمَتْ عَلَيْكَ امْرَأَتُكَ وَلَمْ تَتَّقِ اللَّهَ فَيَجْعَلَ لَكِ مَخْرَجًا يُطَلِّقُ فَيَتَحَمَّقُ ثُمَّ يَقُولُ يَا أَبَا عَبَّاسٍ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى (يَا أَيُّهَا النَّبِىُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ ) فِى قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ. قَالَ وَأَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى يَزِيدَ أَنَّهُ كَانَ فِى الْمَجْلِسِ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَمِعَ مِنْهُ مَا حَدَّثَ بِهِ مُجَاهِدٌ مِنْ هَذَا الْحَدِيثِ.
3967 ۔ مجاہد بیان کرتے ہیں : ایک دن میں حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولااے ابوعباس میں نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیدی ہیں ؟ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا تم نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی اور تمہاری بیوی تمہارے لیے حرام ہوگئی تم اللہ سے ڈرتے نہیں ورنہ اس نے تمہارے لیے کوئی گنجائش بنادینی تھی تم نے طلاق دیتے وقت حماقت کا مظاہرہ کیا اور اب تم کہتے ہو اے ابوعباس۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :
'' اے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! جب تم عورتوں کو طلاق دو تو ان کی عدت (کے حساب سے) دو یعنی ان کی عدت سے پہلے دو۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔