3980 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِىُّ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى مُلَيْكَةَ قَالَ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ عَنِ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ فَيَبُتُّهَا ثُمَّ يَمُوتُ فِى عِدَّتِهَا فَقَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ طَلَّقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ امْرَأَتَهُ تُمَاضُرَ بِنْتَ الأَصْبَغِ الْكَلْبِىِّ ثُمَّ مَاتَ وَهِىَ فِى عِدَّتِهَا فَوَرَّثَهَا عُثْمَانُ.
3980 ۔ عبداللہ بن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جو اپنی بیوی کو طلاق بائنہ دیدیتا ہے پھر اس عورت کی عدت کے دوران ہی اسی شخص کا انتقال ہوجاتا ہے ۔
تو حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) نے بتایا : حضرت عبدالرحمن بن عوف نے اپنی اہلیہ تماضر بنت اصبغ کلبی کو طلاق دیدی پھر اس خاتون کی عدت کے دوران ہی حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) کا انتقال ہوگیا، تو حضرت عثمان (رض) نے اس خاتون کو وارث قرار دیا تھا۔