hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3986

.

سنن الدارقطني

3986
Sunan Al Daraqutni
3986 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سَلْمَانُ بْنُ تَوْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ح وَأَخْبَرَنَا ابْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ أَبَقَتْ أَمَةٌ لِبَعْضِ الْعَرَبِ فَوَقَعَتْ بِوَادِى الْقُرَى فَانْتَهَتْ إِلَى الْحَىِّ الَّذِى أَبَقَتْ فِيهِمْ فَتَزَوَّجَهَا رَجُلٌ مِنْ بَنِى عُذْرَةَ فَنَثَرَتْ لَهُ ذَا بَطْنِهَا ثُمَّ عَثَرَ عَلَيْهَا سَيِّدُهَا بَعْدُ فَاسْتَاقَهَا وَوَلَدَهَا فَقَضَى عُمَرُ لِلْعُذْرِىِّ بِغُرَرِ وَلَدِهِ الْغُرَّةُ لِكُلِّ وَصِيفٍ وَصِيفٌ وَلِكُلِّ وَصِيفَةٍ وَصِيفَةٌ وَجَعَلَ ثَمَنَ الْغُرَّةِ إِذَا لَمْ تُوجَدْ عَلَى أَهْلِ الْقُرَى سِتِّينَ دِينَارًا أَوْ سَبْعَمِائَةِ دِرْهَمٍ وَعَلَى أَهْلِ الْبَادِيَةِ سِتَّ فَرَائِضَ .
3986 ۔ سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں : کسی عرب کی کنیز مفرور ہوگئی، وہ وادی قری پہنچ گئی وہ اس قبیلے تک پہنچ گئی ، جن سے بھاگی تھی، بنوعذرہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اس کے ساتھ شادی کرلی، اس کے ہاں بہت سے بچے پیدا ہوئے ۔ پھر اس کنیز کا آقا اس تک پہنچ گیا، اس نے اس کنیز اور اس کے بچوں کو اپنی تحویل میں لیناچاہا تو حضرت عمر (رض) نے اس مقدمہ میں یہ فیصلہ دیا ۔ عذرہ قبیلے سے تعلق رکھنے والاشخص اپنی اولاد کے عوض میں تاوان کے طور پر غلام (یاکنیز) ادا کرے لڑکے کے بدلے میں غلام اور لڑکی کے بدلے میں کنیز اداکرے گا، اگر یہ دستیاب نہ ہوں شہر کے رہنے والے ایک غلام کے عوض میں 60 دینار یا 700 درہم ادا کریں گے اور دیہاتیوں پرچھ فرائض عائد ہوں گے۔