4006 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِى هِنْدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَنَّهُ كَانَ لاَ يُوَرِّثُ مَيِّتًا مِنْ مَيِّتٍ وَيُوَرِّثُ الأَحْيَاءَ مِنَ الأَمْوَاتِ.- وَأَخْبَرَنِى سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ عَنْ أَبِى الزِّنَادِ قَالَ قُسِّمَتْ مَوَارِيثُ أَصْحَابِ الْحَرَّةِ فَوُرِّثَ الأَحْيَاءُ مِنَ الأَمْوَاتِ وَلَمْ يُوَرَّثِ الأَمْوَاتُ مِنَ الأَمْوَاتِ
4006 ۔ عمر بن عبدالعزیز کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ کسی ایک مرحوم کو دوسرے مرحوم کا وارث قرار نہیں دیتے تھے وہ صرف زندہ افراد کو مرحومین کا وارث قرار دیتے تھے۔
شیخ ابوالزناد بیان کرتے ہیں : حرہ کے واقعہ میں مارے جانے والوں کی وراثت تقسیم کی گئی تھی تو زندہ لوگوں کو مرحومین کا وارث بنایا گیا تھا مرحومین کو ایک دوسرے کو وارث نہیں بنایا گیا تھا۔