4019 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ وَابْنِ جُرَيْجٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ عُمَرَ قَالَ مَا أَرَى الدِّيَةَ إِلاَّ لِلْعَصَبَةِ لأَنَّهُمْ يَعْقِلُونَ عَنْهُ فَهَلْ سَمِعَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ وَقَالَ فَأَخَذَ بِذَلِكَ عُمَرُ.زَادَ ابْنُ جُرَيْجٍ وَكَانَ قَتْلُهُ خَطَأً.
4019 ۔ سعید بن مسیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : میں یہ سمجھتاہوں کہ دیت صرف عصبہ رشتہ داروں کو ملے گی کیونکہ یہی لوگ دیت ادا بھی کرتے ہیں ،: کیا آپ میں سے کسی نے اس بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان سے کچھ سنا ہے ؟ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے اور اسمیں یہ الفاظ بھی ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے اس کے مطابق فیصلہ دیا ۔
ابن جریج نامی راوی نے یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں وہ صاحب خطا کے طور پر قتل ہوئے تھے۔