hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4029

.

سنن الدارقطني

4029
Sunan Al Daraqutni
4029 - قُرِئَ عَلَى أَبِى الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ عَنِ الْهُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ أَنَّ أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِىَّ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَرَكَ ابْنَتَهُ وَبِنْتَ ابْنِهِ وَأُخْتَهُ لأَبِيهِ وَأُمِّهِ فَقَالَ لِلْبِنْتِ النِّصْفُ وَمَا بَقِىَ فَلِلأُخْتِ لِلأَبِ وَالأُمِّ وَقَالَ إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ سَيَقُولُ مِثْلَ مَا قُلْتُ فَسَأَلُوا ابْنَ مَسْعُودٍ وَأَخْبَرُوهُ بِمَا قَالَ أَبُو مُوسَى فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ كَيْفَ أَقُولُ وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « لِلاِبْنَةِ النِّصْفُ وَلاِبْنَةِ الاِبْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ وَمَا بَقِىَ فَلِلأُخْتِ مِنَ الأَبِ وَالأُمِّ ».
4029 ۔ ہزیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں : کہ حضرت ابوموسی اشعری (رض) سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو پس ماندگان میں ایک بیٹی ، ایک پوتی، اور ایک سگی بہن کو چھوڑ کرجاتا ہے ، توحضڑت ابوموسی نے فرمایا اس کی بیٹی کو نصف حصہ ملے گا، اور جو باقی مال بچ جائے گا وہ اس کی بہن کو مل جائے گا، پھر حضرت ابوموسی اشعری نے فرمایا : حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بھی اسی کے مطابق جواب دیں گے جو میں نے کہا ہے۔ لوگوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے اس بارے میں دریافت کیا اور انھیں حضرت ابوموسی اشعری (رض) کے جواب کے بارے میں بھی بتایا، تو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے فرمایا ، میں یہ کیسے کہہ سکتا ہوں جبکہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے (ایسی صورت حال میں) بیٹی کو نصف ملے گا پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا، اس طرح دوتہائی حصے مکمل ہوجائیں گے اور جو باقی بچ جائے گا وہ سگی بہن کو مل جائے گا۔