4031 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ الدَّرَاوَرْدِىِّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ عَلِىٍّ وَابْنَهَا زَيْدًا وَقَعَا فِى يَوْمٍ وَاحِدٍ وَالْتَقَتِ الصَّائِحَتَانِ فَلَمْ يُدْرَ أَيُّهُمَا هَلَكَ قَبْلُ فَلَمْ تَرِثْهُ وَلَمْ يَرِثْهَا وَأَنَّ أَهْلَ صِفِّينَ لَمْ يَتَوَارَثُوا وَأَنَّ أَهْلَ الْحَرَّةِ لَمْ يَتَوَارَثُوا.
4031 ۔ امام جعفرصادق اپنے والد (امام محمد باقر) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت علی (رض) کی صاحبزادی ام کلثوم اور ان (خاتون) کے صاحبزادے زید (جو حضرت عمر (رض) کے صاحبزادے تھے) یہ دونوں ایک ہی دن انتقال کرگئے ‘ ان کے انتقال کا وقت قریب قریب تھا ‘ یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ان دونوں میں سے کون پہلے انتقال کرگیا تھا ؟ تو وہ خاتون اس بچے کی وارث نہیں بنی اور وہبچہ اس خاتون کا وارث نہیں بنا۔ اسی طرح اہل صفین بھی ایک دوسرے کے وارث نہیں بنے تھے۔ اسی طرح واقعہ حرہ (میں مارے جانے والے لوگ) ایک دوسرے کے وارث نہیں بنے تھے۔