hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4033

.

سنن الدارقطني

4033
Sunan Al Daraqutni
4033 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَأَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْعَلاَءِ قَالاَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ حُمْرَانَ عَنْ عَوْفٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ جَابِرٍ الْهَجَرِىِّ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ لِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوهَا النَّاسَ وَتَعَلَّمُوا الْعِلْمَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ فَإِنِّى امْرُؤٌ مَقْبُوضٌ وَإِنَّ الْعِلْمَ سَيُقْبَضُ وَتَظْهَرُ الْفِتَنُ حَتَّى يَخْتَلِفَ الاِثْنَانِ فِى الْفَرِيضَةِ لاَ يَجِدَانِ مَنْ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا ». تَابَعَهُ جَمَاعَةٌ عَنْ عَوْفٍ. وَرَوَاهُ الْمُثَنَّى بْنُ بَكْرٍ عَنْ عَوْفٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ جَابِرٍ عَنْ أَبِى الأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بِهَذَا عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. قَالَ وَقَالَ الْفَضْلُ بْنُ دَلْهَمٍ عَنْ عَوْفٍ عَنْ شَهْرٍ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ.
4033 حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا : قرآن کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم ‘ دو ‘ وراثت کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی علیم دو ‘ علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو کیونکہ میں انتقال کرجاؤں گا اور عنقریب علم کو بھی اٹھالیا جائے گا اور فتنے ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے ‘ یہاں تک کہ وراثت کے حصے کے بارے میں دو آدمیوں کے درمیان اختلاف ہوگا تو ان دونوں کو کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا جوان دونوں کے درمیان فیصلہ کرسکے۔
یہی رایت بعض دیگراسنا د کے حوالے سے بھی منقول ہے۔