4040 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ إِنَّ ابْنَ ابْنِى مَاتَ فَمَا لِى مِنْ مِيرَاثِهِ قَالَ « لَكَ السُّدُسُ ». فَلَمَّا أَدْبَرَ دَعَاهُ فَقَالَ « لَكَ سُدُسٌ آخَرُ ». فَلَمَّا أَدْبَرَ دَعَاهُ فَقَالَ « لَكَ سُدُسٌ آخَرُ طُعْمَةً ».
4040 ۔ حضرت عمران بن حصین (رض) بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضرہوا اور اس نے عرض کی : میرے بیٹے کا انتقال ہوگیا ہے مجھے اس کی وراثت میں سے کیا ملے گا ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تمہیں چھٹاحصہ ملے گا جب وہ واپس چلا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے بلایا اور فرمایا : تمہیں ایک اور چھٹاحصہ بھی ملے گا ‘ جب وہ واپس چلا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے بلایا اور فرمایا : تمہیں ایک اور چھٹاحصہ بھی اضافی طورپرملے گا۔