4045 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ حَمَّادٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَلْحَةَ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِى عَامِرٍ الْهَوْزَنِىِّ عَنِ الْمِقْدَامِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « أَنَا أَوْلَى بِكُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ مَنْ تَرَكَ مَالاً فَلِوَرَثَتِهِ وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا أَوْ ضَيَاعًا فَإِلَىَّ أَقْضِى دَيْنَهُ وَأَفُكُّ عَانِيَهِ وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لاَ وَارِثَ لَهُ يَقْضِى دَيْنَهُ وَيَفُكُّ عَانِيَهِ ».
4045 ۔ حضرت مقدام (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : میں ہر مومن کے لیے اس کی جان سے زیادہ قریب ہوں جو شخص مال چھوڑ کرجائے گا ‘ وہ اس کے ورثاء کو ملے گا اور جو شخص قرض یابال بچے چھوڑ کرجائے گا (ان کا کوئی پرسان حال نہ ہو) تو وہ میری طرف آئیں گے ‘ میں اس شخص کا قرض بھی اداکروں گا اور اس کی دیگرذمہ داریاں بھی پوری کروں گا ‘ ماموں اس شخص کا وارث بنتا ہے جس کا کوئی وارث نہیں ہوتا کیونکہ وہی اس کا قرض بھی اتارے گا اور اس کی ذمہ داریاں بھی پوری کرے گا۔