4060 - قُرِئَ عَلَى أَبِى مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاَءِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ جَاءَتِ الْجَدَّتَانِ إِلَى أَبِى بَكْرٍ رَضِىَ اللَّهِ عَنْهُ فَأَعْطَى الْمِيرَاثَ أُمَّ الأُمِّ دُونَ أُمِّ الأَبِ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلِ بْنِ حَارِثَةَ وَقَدْ كَانَ شَهِدَ بَدْرًا وَقَالَ مَرَّةً رَجُلٌ مِنْ بَنِى حَارِثَةَ يَا أَبَا بَكْرٍ يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ أَعْطَيْتَ الَّتِى لَوْ أَنَّهَا مَاتَتْ هِىَ لَمْ يَرِثْهَا فَجَعَلَهُ بَيْنَهُمَا.
4060 ۔ قاسم بن محمد بیان کرتے ہیں کہ دو دادیاں (یانانیاں یادادی اور نانی) حضرت ابوبکر (رض) کے پاس آئیں تو حضرت ابوبکر (رض) نے دادی کی بجائے نانی کو وارث قراردیاتوعبدالرحمن بن سہل (رض) نے ان سے کہا ‘ یہ غزوہ بدر میں شریک ہوچکے ہیں (راوی نے ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کیے ہیں) بنوحارثہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے یہ کہا : اے حضرت ابوبکر ! اے خلیفہ رسول ! آپ نے وراثت اسے دے دی ہے کہ اگر یہ مرجاتی تو (حومہ عورت) اس کی وارث نہ بنتی ‘ تو حضرت ابوبکر (رض) نے ان دونوں (دادی اور نانی) کو (مرحومہ عورت کا) وارث قراردیا۔