4106 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُجَمِّعُ بْنُ يَعْقُوبَ الأَنْصَارِىُّ أَخْبَرَنِى أَبِى عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ جَارِيَةَ قَالَ شَهِدْتُ الْحُدَيْبِيَةَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَلَمَّا انْصَرَفْنَا عَنْهَا إِذَا النَّاسُ يُوجِفُونَ الأَبَاعِرَ - قَالَ - فَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ لِبَعْضٍ مَا لِلنَّاسِ مَالُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ فَخَرَجْنَا نُوجِفُ مَعَ النَّاسِ حَتَّى وَجَدْنَا رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَاقِفًا عِنْدَ كُرَاعِ الْغَمِيمِ فَلَمَّا اجْتَمَعَ إِلَيْهِ بَعْضُ مَا يُرِيدُ مِنَ النَّاسِ قَرَأَ عَلَيْهِمْ (إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا) قَالَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَوَفَتْحٌ هُوَ قَالَ « إِى وَالَّذِى نَفْسِى بِيَدِهِ إِنَّهُ لَفَتْحٌ ». قَالَ ثُمَّ قُسِّمَتْ خَيْبَرُ عَلَى أَهْلِ الْحُدَيْبِيَةِ عَلَى ثَمَانِيَةَ عَشَرَ سَهْمًا وَكَانَ الْجَيْشُ أَلْفًا وَخَمْسَمِائَةٍ فِيهِمْ ثَلاَثُمِائَةِ فَارِسٍ فَكَانَ لِلْفَارِسِ سَهْمَانِ.
4106 ۔ حضرت مجمع بن جاریہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ غزوہ حدیبیہ کے موقع پر میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ شریک تھا ‘ جب ہم وہاں سے واپس ہوئے تو لوگ اپنے اونٹوں کو دوڑانے لگے۔ بعض لوگوں نے دوسروں سے دریافت کیا : ان لوگوں کو کیا ہوا ہے ‘ یہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف جارہے ہیں ؟ ہم نکلے ‘ ہم نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ” کراع الغمیم “ کے مقام پر ٹھہرے ہوئے پایا ‘ آپ کی طرف جانے والے کچھ لوگ جب وہاں اکٹھے ہوگئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیت تلاوت کی :” بیشک ہم نے تمہیں واضح فتح عطاء کی ہے “۔
راوی بیان کرتے ہیں : تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے یہ دریافت کیا : کیا یہ فتح ہے ؟ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ! اس ذات کی قسم ! جس کے وست قدرت میں میری جان ہے ! یہ فتح ہے۔
راوی بیان کرتے ہیں : پھر غزوہ حدیبیہ میں شریک ہونے والے میں غزوہ خیبر کا مال تقسیم کیا گیا۔ اس کے اٹھارہ حصے کیے گئے ‘ لشکر کی تعدادپندرہ سو تھی ‘ جن میں سے تین سوگھڑسوار تھے توگھڑسواروں کو دو ‘ دوحصے دیئے گئے اور پیادہ لوگوں کو ایک ‘ ایک حصہ دیا گیا۔