4114 - حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِى مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ أَعْطَانِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَوْمَ بَدْرٍ أَرْبَعَةَ أَسْهُمٍ سَهْمَيْنِ لِفَرَسِى وَسَهْمًا لِى وَسَهْمًا لأُمِّى مِنْ ذَوِى الْقُرْبَى. خَالَفَهُ هَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ فِى إِسْنَادِهِ.
4114 ۔ حضرت عبداللہ بن زبیر ‘ حضرت زبیر (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ بدر کے دن مجھے چار حصے عطاء کیے تھے ‘ دوحصے میرے گھوڑے کے تھے ایک حصہ میرا تھا اور ایک حصہ میری والدہ کے لیے تھا جو ذوی القربیٰ میں شامل تھیں۔